صلوة مظنون
سوال
ایک آدمی اپنے آپ کو باوضو سمجھ کر یعنی اس یقین سے کہ میرا وضو ابھی تک نہیں ٹوٹا کچھ نفلیں یا فرائض پڑھ لے، اور بعد میں یاد آجائے کہ اس کا وضو نماز سے پہلے ہی ٹوٹ چکا تھا، تو اس کیلئے کیا حکم ہے، اور اس طرح نماز کے دوران یاد آ جائے تو کیا حکم ہے؟
جواب
اگر دوران نماز یاد آ جائے تو فوراً نماز ختم کر دے، اور جب یاد آ جائے ایسی نوافل کی قضا لازم نہیں اور فرض کو دوبارہ پڑھنا ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔