الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

فضائل رجب کی احادیث

سوال

شب معراج کی بیداری کے بارے میں فضائل احادیث صحیحہ میں مذکور ہیں یا نہیں؟ اور اس رات اہتمام سے شب بیداری کرنا کیسا ہے؟ نیز اس بارے میں یہ یا احادیث نقل کی جاتی ہیں وہ صحیح ہیں یا نہیں؟ کہ جو کوئی پاوے مہینہ رجب کا اور اس کی پندرہویں اور آخری تاریخ میں غسل کرے گا تو گویا کہ اس نے گناہوں سے پاکی ایسی حاصل کی جیسے ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو۔ اس مہینہ کی پانچ راتیں افضل ہیں واسطے عبادت کے، ایک تو اول اور ایک اوسط اور تین آخیر کی۔ اس ماہ کی ۲۷ / تاریخ کو معراج ہوئی تھی۔

جواب

آخر شب میں بیدار ہو کر نماز پڑھنے اور دعا کرنے کی فضیلت احادیث صحیحہ سے ثابت۔ حضور ﷺ کا معمول بھی تھا اور صالحین کا شیوہ وطریقہ بھی ہے شب معراج میں خصوصیت سے بیدار رہنے کے متعلق احادیث صحاح میں کوئی روایت میرے علم میں نہیں۔ ماہ رجب کی مخصوص تاریخوں میں غسل کی جو فضیلت سوال میں درج ہے یہ اصول کے اعتبار سے موضوع ہے، باطل ہے۔ ہرگز یہ اعتقاد نہ رکھا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو