الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا زانی ولی ہو سکتا ہے؟

سوال

زید کہتا ہے کہ حدیث میں آیا ہے کہ زانی کو ولایت حاصل نہیں ہو سکتی۔ یہ کس حدیث میں ہے؟

جواب

ولی کہتے ہیں خدا کے دوست کو جو خدائے پاک کا مقرب ہوتا ہے اس کے لئے متقی ہونا ضروری ہے۔ جو شخص زنا یا دوسرے کبیرہ گناہ میں پھنسا ہو وہ ولی نہیں ہو سکتا۔ ” اِنْ اَوْلِيَاءُ ہ إِلَّا الْمُتَّقُون، یہ مضمون قرآن کریم اور حدیث شریف سے ثابت ہے۔ مخصوص طور پر زانی کیلئے یہ بات کس حدیث میں ہے زید سے ہی دریافت کرنے کی ضرورت ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو