جنت کی چار نہریں
سوال
مشارق الانوار کے اردو ترجمہ میں یہ حدیث پاک پڑھی کہ وہ بخاری و مسلم میں ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا کہ سیحون، جیحون، فرات اور نیل ہر ایک بہشت کی نہریں ہیں۔ (ف) سیحون جیحون ترکستان میں ہیں اور فرات عراق میں اور نیل مصر میں۔ ان نہروں کا پانی بہشت کی نہروں کے مشابہ ہے یا کم از کم ان نہروں کی امداد وہاں سے ہوتی ہے۔ خاکسار کے ذہن میں اشکال پیدا ہو رہا ہے کہ جب دریا جنت سے نکلتی ہیں اور جنت آسمان میں ہے اور لاکھوں میل کا فاصلہ ہے تو اگر ہم کوئی مشین ایجاد کر کے اس کے مرکز پر پہنچنا چاہیں تو پہنچ جانا چاہئے۔
جواب
ان نہروں کا سلسلہ تو بہت دراز ہے ایک دوسری حدیث پر غور کر کے اس کا رابطہ جنت سے معلوم کر لیں۔ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَيْنَ بَيْتِيَ وَمِنْبَرِى رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ وَمِنْبَرِئُ عَلَى حَوْضِي متفق عليه .
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔