الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جمعہ اور رمضان میں مرنے والے کی فضیلت

سوال

اس حدیث کے متعلق جس قدر تحقیقات ہوں تحریر فرمائی جائیں۔ کیا مسلمان خواہ کسی قسم کا ہو اور ہر قسم کے معاصی میں مبتلا ہو اور اس کی وفات جمعہ یا جمعرات کو ہو جائے تو اس پر عذاب قبر بالکل نہ ہوگا یا صرف انھیں دنوں تک عذاب نہ ہوگا۔ نیز لوگوں میں مشہور ہے کہ رمضان المبارک میں بھی جس کا انتقال ہو جائے اس کو بھی عذاب قبر نہ ہوگا مجھے تو اس کے متعلق کچھ معلوم نہ ہو سکا اگر جناب اس کے اوپر روشنی ڈالیں تو بہتر ہوگا۔

جواب

ترمذی شریف کی روایت کے متعلق خود امام ترمذی رحمۃ اللہ علیہ کا فیصلہ ہے کہ: یہاں تک تو من حیث القوة والضعف اس روایت کے متعلق کلام ہے اس کے مطلب کے متعلق علماء کے دونوں قول ہیں۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ مرقاۃ المفاتیح میں فرماتے ہیں۔ یوم جمعہ یا لیلتہ جمعہ میں مرنے والے کے لئے درجۂ شہادت حاصل ہونا در مختار اشباہ، اوجز المسالک وغیرہ کتب میں مذکور ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو