الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا ساتوں زمینوں میں انبیاء ہیں؟

سوال

رسالت مآب ﷺ نے فرمایا کہ مجھ جیسا زمین کے سات طبقوں میں موجود ہے۔ روایت کیسی ہے اگر صحیح ہے تو کیا مطلب ہے؟

جواب

یہ روایت صحاح ستہ میں نہیں ہے، البتہ در منثور میں حضرت ابن عباس پر موقوف ہے۔ اس پر حجۃ الاسلام مولانا قاسم نانوتوی نے اپنے رسالہ تحذیر الناس میں اور مولانا عبدالحی لکھنوی نے مجموعہ فتاوی کے شروع میں تفصیل سے کلام کیا ہے وہاں دیکھ لیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو