الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

کیا زمین بیل کے سینگ پر ہے؟

سوال

ایک کتاب جس کا نام ہزار مسئلہ ہے اس میں ایک حدیث بیان کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ زمین ایک بیل کے سینگ پر ہے۔ ایک مرتبہ بیل کو شیطان نے بہکایا تو بیل نے زمین کو نیچے پھینکنے کا ارادہ کیا تو اللہ تعالیٰ نے ایک مچھر کو حکم دیا کہ بیل کی ناک میں گھس جا۔ چنانچہ وہ گھس گیا اور اس قدر کاٹا کہ بیل تھرا اٹھا۔ پھر بیل نے وعدہ کیا کہ اب ایسا نہیں کروں گا۔ چنانچہ وہ مچھر اب بھی بیل کے سامنے ادھر اُدھر اُڑتا رہتا ہے۔ تو بیل کو جب وہ وقت یاد آتا ہے تو کانپ جاتا ہے۔ اسی وجہ سے زمین میں زلزلہ پیدا ہو جاتا ہے۔

جواب

یہ سند صحیح سے مروی نہیں محدثین نے اسکو موضوع لکھا ہے جیسا کہ موضوعات کبیر میں ہے۔ چاند سورج کے معلق یا غیر معلق ہونے کے متعلق بحث کرنا موضوع فقہ وعقائد سے خارج ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو