مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا الحديث كا مطلب
سوال
حديث مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَا لَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَدُّ. کیا یہ صحیح حدیث ہے۔ امر کے معنی حکم کے ہیں۔ احداث اس کو کہتے ہیں جو جدید ہو پہلے نہ ہو۔ مالیس منہ کی ضمیر کس کی طرف راجع ہو رہی ہے جو موجود نہیں ہے۔
جواب
مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا هَذَا مَالَيْسَ مِنْهُ فَهُوَ رَد صحیح ہے متفق علیہ ہے۔ بخاری ومسلم میں موجود ہے امر سے مراد امر دین ہے جو چیز امر دین سے نہ ہو اس کو ایجاد کرنا اور دین میں داخل کرنا سخت گناہ ہے اسی کو فرمایا گیا ہے کہ یہ رد یعنی مردود ہے منہ کی ضمیر امرنا کی طرف راجع ہے اس حدیث سے جملہ بدعات کا مردود ہونا صاف معلوم ہوتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔