شق صدر کے متعلق روایت کی تحقیق
سوال
سیرت کی کتابوں میں واقعہ لکھا ہے کہ جب حضور ﷺ دائی حلیمہ کے قبیلہ میں تھے تب شق صدر ہوا اور معراج کی شب میں حطیم میں تھے اس وقت بھی شق صدر ہوا یہ روایت کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
تفسیر مظہری ج۱۰رص۲۹۰رمیں پہلا واقعہ صحیح مسلم سے نقل کیا ہے اور دوسرا واقعہ بخاری شریف اور مسلم شریف سے نقل کیا ہے۔ زیادہ تفصیل مطلوب ہو تو تفسیر ابن کثیر دیکھیں اردو میں نشر الطیب میں یہ واقعہ مذکور ہے معراج سے متعلق اس میں جو بیان ہے اس کو علیحدہ بھی کتابی شکل میں شائع کر دیا گیا ہے۔ اس کا نام ہے (تنویر السراج في ليلة المعراج)۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔