تعمیر کعبہ کے وقت روایت برہنہ ہو جانے کی
سوال
قبل النبوۃ جو حضور ﷺ نے سیدنا حضرت عباس کے کہنے سے اپنا ازار مبارک بناء دیوار کعبہ کے سلسلہ میں دوش پر رکھ لیا تھا، یہ واقعہ بخاری کے کس باب میں ہے اور صفحہ کیا ہے؟ ترجمۃ الباب کیا ہے؟ آنحضرت ﷺ کی عمر مبارک اس وقت کیا ہوگی؟
جواب
باب كراهية التعرى في الصلوة وغيرها ص ۵۲ باب فضل مكة و بنيانها ص ۲۱۵ / باب بنیان الکعبة ص ۵۴۰ ر بخاری شریف جلد اول میں تین مواقع پر یہ واقعہ مذکور ہے، ترجمہ و صفحات نقل کر دیئے گئے ہیں۔ بعض شراح کی رائے یہ ہے کہ عمر مبارک اس وقت پندرہ سال کی تھی لیکن عامہ مؤرخین و شراح نے ۳۵ سال لکھی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔