تفسیر قرآن ذاتی مطالعہ سے
سوال
کیا تعلیم یافتہ مسلمان مرد جس کو اردو، انگریزی، ہندی، تھوڑا بہت عربی سے تعلق ہو وہ آدمی تفسیر قرآن کو بیان کر سکتا ہے یا نہیں جیسے بیان القرآن یا ابن کثیر مظہری وغیرہ کا یعنی دیکھ کر اپنے اہل و عیال کو یا مسجد میں چند آدمیوں کو پڑھ کر سنا سکتا ہے یا نہیں؟ اسی طرح درس قرآن وغیرہ، اس کے پڑھنے کے لئے کیا عالم ہونا شرط ہے، یا تعلیم یافتہ مرد بھی کر سکتا ہے؟
جواب
قرآن پاک کا ترجمہ یا تفسیر وہ شخص بیان کرے جس نے ترجمہ یا تفسیر استاذ سے حاصل کیا ہو، محض اپنے ذاتی مطالعہ سے قرآن کریم کی تفسیر کو حاصل کرنا اور پھر بیان کرنا مناسب نہیں۔ قرآن کریم کو دیگر کتب کی طرح نہ سمجھیں اس کی شان بہت بلند ہے۔ اس کے لئے بہت علوم کی ضرورت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔