شیطان نے حضرت آدم علیہ السلام کو کس طرح بہکایا؟
سوال
حضرت آدم علیہ السلام کو بہکانے کے لئے شیطان جنت میں کیسے داخل ہوا؟ جبکہ شیطان کا داخلہ جنت میں ناممکن ہے۔
جواب
اس میں ایک قول یہ ہے کہ شیطان کے لئے جنت سے نکل جانے کا فیصلہ تو ہو چکا تھا مگر اس کا نفاذ نہیں ہوا تھا اس لئے اس کو موقع مل گیا۔ ایک قول یہ ہے کہ اس نے وسوسہ ڈالا اس کے لئے وہاں موجود ہونا ضروری نہیں تھا دور سے بھی وسوسہ ڈال سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔