الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

روز شرعی ولغوی

سوال

شریعت میں دن کب سے کب تک ہے۔ اگر صبح صادق سے لے کر غروب آفتاب تک کو دن شمار کیا جائے تو أَتِمُّوا الصِّيَامَ إِلَى اللَّيْلِ، القرآن اور صَلوةَ النَّهَارِ عجماء الحدیث میں تطبیق کی کیا صورت ہے؟ جب آیت کے مطابق مغرب رات میں داخل ہے اور حدیث کے مطابق فجر دن میں داخل ہے تو فجر کی نماز بالجہر نہیں ہونا چاہیے؟

جواب

شرعی نہار صبح صادق سے شروع ہو کر غروب آفتاب پر ختم ہو جاتا ہے۔ اليوم الشرعی من طلوع الفجر الى الغروب اه شامی ص ۸۰/ ج ۲ عرفی نہار طلوع شمس سے شروع ہو کر غروب پر ختم ہوتا ہے۔ بعض مواقع پر شریعت نے اس کا بھی اعتبار کیا ہے۔ مسئلہ قرآة بالجہر میں بھی ایسا ہی ہے صلوة النهار عجماء “ حدیث کی کس کتاب میں ہے؟ ہو سکے تو اس متن کو مع سند نقل فرمادیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو