الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک مشہور آدمی کی تفسیر کے نمونے

سوال

کسی مشہور شخص کی تصنیف جو قرآنی تفسیر کے نام سے ہے، سبحان سبوح، خالق کائنات کو بھان متی کہا، وحی کو مجنون کی بڑ سے تشبیہ دی، جنت و دوزخ و ملائکہ کا انکار لکھا، مرنے کے بعد نیکیوں کو دیکھ کر خوش ہونے کا نام جنت اور برائیوں کو دیکھ کر گڑھنے کا نام دوزخ بتایا، برق و باد کی قوت جذب اشجار و نباتات کی قوت نشو ونما کا نام فرشتے کہا، ایسے عقیدے والے کے لئے شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

یہ تفسیر نہیں دیکھی اس کی اصل حقیقت تو دیکھنے سے معلوم ہوسکتی ہے، باقی جو کلمات آپ نے لکھے ہیں، ان کو مسلک اہل سنت والجماعت بلکہ اسلام سے کیا تعلق ہے، اس کو تفسیر کہنا غلط ہے، وہ تو تحریف ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو