ادْعُونِي اَسْتَجِبْ لَكُمْ كا مطلب
سوال
ادعونی اجابت پر مستحکم یقین بہتر ہے یا پھر یہی سوچنا خبر نہیں ہوگا کہ نہیں یعنی کسی دعا پر سفارش پر حفاظت کا وعدہ ہے اس کو پڑھنا ایسا کہ بلاتردد و بلا تامل مطمئن ہو جائے کہ تخلف کا سوال بھی پیدا نہیں ہوتا یا تاہم یہ سوچے کہ خبر نہیں کہ موعود یہ شے ملے گی یا نہیں۔
جواب
آداب دعا میں سے یہ بھی ہے کہ استجابت دعا پر پورا وثوق ہو کہ وعدہ ہے۔ استجب لکم لیکن اگر باری تعالیٰ کے علم میں اس دعا کا میری منشا کے مطابق پورا نہ ہونا میرے حق میں خیر ہو تو میں اس پر راضی ہوں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔