إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا والنَّصَارَى الآية پر اشكال اور اس کا جواب
سوال
مومن ہونے کے لئے ایمان باللہ اور ایمان بالرسول دونوں ضروری ہیں۔ اللہ و رسول میں سے اگر کسی ایک پر بھی ایمان نہ لائے تو مؤمن نہیں ہو سکتا۔ لیکن آیت اِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصارى والصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحاً فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُون. میں ایمان بالرسول کا کہیں ذکر تک نہیں اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ایمان بالرسول ضروری نہیں اگر ضروری ہے تو عدم ذکر کی وجہ تحریر فرمائی جائے؟
جواب
ایمان بالرسول کے ساتھ ایمان بالملائکہ اور ایمان بالکتب بھی ضروری ہے۔ نیز ایمان بالقدر بھی ضروری ہے لیکن ہر آیت میں تمام چیزوں کو بیان نہیں کیا گیا۔ موقع اور مقام کے لحاظ سے کہیں تمام چیزوں کا ذکر کر دیا گیا۔ کہیں بعض کا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔