پھوپھی بھتیجی کا ایک شخص کے نکاح میں جمع ہونا
سوال
زید نے اپنی حقیقی بہن ہندہ کا نکاح عمر کے ساتھ کر دیا تھا۔ بہن مذکورہ حیات ہے اور نکاح میں ہے۔ اب زید نے اپنی لڑکی کا نکاح بھی عمر کے ساتھ کر دیا ہے، یہ جائز ہے یا نہیں؟ ماجد کہتا ہے کہ ہر گز نہیں ہونا چاہئے۔
جواب
ماجد ٹھیک کہتا ہے کہ یہ نکاح ہرگز جائز نہیں اور اپنی لڑکی کو اس سے علیحدہ کر دے ورنہ یہ نکاح کے نام پر حرام کاری ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔