الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

خالہ بھانجی ایک نکاح میں

سوال

عرصہ آٹھ سال ہوا کہ میرے شوہر نے میری حقیقی بھانجی سے جو کہ بیوہ ہے نکاح کر لیا ہے۔ سب ایک ہی ساتھ رہتے تھے۔ جب وہ ایک مرتبہ گھر میں آئے تو میں نے پردہ کر لیا۔ اب میں بہت سخت پریشان ہوں کیا کروں؟

جواب

خالہ بھانجی کا ایک نکاح میں جمع کرنا حرام ہے۔ تو آپ کی بھانجی سے آپ کے شوہر نے جو نکاح کر لیا ہے وہ شرعی نکاح نہیں بلکہ نکاح کے نام پر زنا ہے،حرام کاری ہے۔ تاہم آپ کا نکاح فسخ نہیں ہوا۔ آپ کو اپنے شوہر سے پردہ نہیں کرنا چاہئے۔ اپنی غلطی کے وہ خود ذمہ دار ہیں، ان کی غلطی میں ان کا ساتھ ہرگز نہ دیں اور حقوقِ زوجیت اپنی طرف سے پوری طرح ادا کریں۔ حق تعالیٰ سے شوہر کے لئے دعا کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو