رضاعی چچا سے نکاح
سوال
زید کی اہلیہ کے ایک لڑکا خالد ہوا۔ خالد کے ہوتے ہی زید کی اہلیہ مرگئی تو زید کی بڑی لڑکی سلمی نے اپنا دودھ پلا کر اپنے بھائی خالد کی پرورش کی۔ اب خالد کے پاس ایک لڑکی شادی کے لائق موجود ہے تو خالد اپنی بڑی بہن سلمی کے سب سے چھوٹے لڑکے کے ساتھ اس کا عقد کر سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
اس صورت میں سلمی کے لڑکے کا نکاح خالد کی لڑکی سے جائز نہیں۔ اس لئے کہ جب خالد نے سلمی کا دودھ پی لیا تو سلمی اس کی رضاعی ماں ہو گئی اور سلمی کا لڑکا خالد کا رضاعی بھائی ہو کر خالد کی لڑکی کا رضاعی چچا ہوا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔