رضاعی بھائی سے نکاح
سوال
زید کی دو بیویاں (ہندہ اور زینب) ہیں۔ عمر نے ہندہ کا دودھ پیا اور زید کی ایک لڑکی خالدہ جو بطن زینب سے ہے۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ عمر اور خالدہ کے درمیان رضاعت از روئے شرع ثابت ہوگی یا نہیں۔ بینوا توجروا
جواب
صورت مسئولہ میں لبن ہندہ زید سے ہے لہذا عمر زید کا رضاعی بیٹا ہوا اور خالدہ زید کی نسبی بیٹی ہے (اگر چہ بطن زینب سے ہے) پس عمر اور خالدہ دونوں بہن بھائی ہوئے ان کا نکاح آپس میں درست نہیں ولاحل بین رضیع وولد زوج لبنها اى لبن المرضعة منه اى من الزوج بان نزل بوطئه فهواى ذلك الزوج اب للرضيع وابنه اى ابن زوج المرضعة اخ للرضيع وان كان من امرأة اخرى وبنته أخت للرضيع وان كان من امرأة…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔