بحالت نابالغی سالی کا بوسہ لینے سے حرمت
سوال
زید نے نابالغی کی حالت میں اپنی سالی کا بوسہ لیا اور وہ سالی عمر میں زید سے بڑی یعنی بالغ ہے اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اب زید کا تعلق اپنی بیوی سے کیسا ہو گا؟
جواب
صورت مسئولہ میں زید کی بیوی زید پر حرام نہ ہوگی بلکہ بدستور سابق بیوی رہے گی کیونکہ سالی کا تعلق بیوی سے جزئیت کا نہیں نہ اصلاً نہ فرعاً وثبوت الحرمة بالمس ليس الالكونه سبباً للجزئية، كذافى الغنية ص۳۳۰ نیز حرمت مصاہرت کے لئے بلوغ یا کم از کم مراهقت شرط ہے وکذا تشترط الشهوة في الذكر فلو جامع غير مراهق زوجة ابيه لم تحرم در مختار ص ۱۸۸ / ج ۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔