الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

سوتیلی ماں سے حرمت مصاہرت کی ایک صورت

سوال

زید کی منکوحہ کو قبل نکاح زید کے لڑکے سے محبت تھی اور لڑکے کو منکوحہ زید سے۔ زید نے نکاح کے وقت دریافت کیا کہ تجھ کو میرے لڑکے سے محبت ہے اس کو تجھ سے، تو پھر میرا نکاح کیونکر جائز ہے اس منکوحہ نے قسم کھائی اور بہت بڑی قسم کھائی اور کہا کہ مجھ کو اس سے اولاد والی محبت ہے۔ غرض نکاح اور ایک گھر میں رہنا سہنا ہو گیا۔ عرصہ ۴ سال سے دیکھتے رہے کہ اکثر حرکات سکنات واشارہ کنایہ سے ہے مگر چشم دید مجامعت کا واقعہ نہیں۔ اس وقت لڑکے کی عمر ۲۲ سال کی ہے۔

جواب

اگر زید نے اپنے لڑکے کو اپنی بیوی کے ساتھ جماع یا دوائی جماع میں نہ خود کبھی مبتلا دیکھا نہ کسی اور نے دیکھا۔ نیز زید کا لڑکا حلفیہ بیان دیتا ہے کہ زید کی بیوی کے ساتھ نہ مجھے کبھی جماع کی نوبت آئی ہے نہ دوائی جماع کی یعنی کبھی شہوت سے بوسہ دینے یا مس کرنے کی نوبت نہیں آئی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو