حرمت مصاہرت کے لئے ایک طرف سے شہوت کافی ہے
سوال
عورت خوشحال کے رشتہ کے اعتبار سے زید کی چچی ہوتی تھی۔ زید کی عمر ۲۱ / ۲۲ سال کی تھی۔ زید غریب اور تنگدست تھا۔ وہ زید کو بلا کر اچھے کھانے کھلاتی تھی اور بہت خاطر کیا کرتی، اکثر زید کو پوچھتی تھی کہ تم مجھ کو کیا سمجھتے ہو؟ زید کہتا تھا کہ میں آپ کو اپنی ماں کے برابر سمجھتا ہوں۔ وہ خاموش ہو جاتی۔ حسب معمول ایک روز زید کو مکان سے بلا کر کھانا کھلایا اور اصرار کیا کہ یہیں آرام کرو۔
جواب
اس نابکار نے اپنی اس کمینہ حرکت سے اپنے لئے گناہ کا انبار جمع کر ہی لیا ہے، مگر آپ کی زندگی کو بھی تباہ کر دیا۔ اگر چہ آپ کی نیت بالکل نہیں تھی اور فرض کیجئے کہ جب وہ آپ کو آکر لیٹی اور بدن بر ہنہ کیا اور دخول کی پوری کوشش کی، اس وقت آپ کو شہوت نہیں ہوئی اور اللہ تعالیٰ نے آپ کی حفاظت فرمائی۔ مگر اس کو تو ضرور شہوت تھی۔ حرمت مصاہرت کے لئے ایک کی شہوت بھی کافی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔