بیٹے کی بیوی سے زنا
سوال
زید اور بکر آپس میں باپ اور بیٹا ہیں۔ زید والد ہے اور بکر ولد، زید نے اپنے لڑکے بکر کی عورت سے ناجائز فعل یعنی زنا کیا گواہ کوئی نہیں صرف وہ عورت اقرار کرتی ہے کہ اس نے میرے ساتھ زنا کیا اور زید وبکر کے آپس کے تعلقات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ ایسا ضرور ہوا ہے تو آیا وہ عورت اب بکر کو جائز ہے یا نہیں۔ جب کہ اس کے والد نے اس کی بیوی کے ساتھ زنا کیا۔ اس کا نکاح ٹوٹ گیا یا کیا صورت ہوگی؟
جواب
اگر لڑکا اس بات میں اپنی بیوی کی تصدیق کرتا ہے اور اپنے باپ کو جھوٹا سمجھتا ہے شرعاً لڑکے پر اس کی بیوی حرام ہو گئی اس کے ذمہ واجب ہے کہ اسے چھوڑ دے اور کہدے کہ میں نے تجھے چھوڑ دیا۔ یا طلاق دیدے اور اگر لڑکا اپنی بیوی کی تکذیب کرتا ہے اور اپنے باپ کواس انکار میں سچا سمجھتا ہے تو پھر وہ حرام نہیں ہوئی بدستور نکاح باقی ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔