حرمت مصاہرت دعوی زنا سے
سوال
مسئلہ دریافت طلب ہے جس کے واقعات حسب ذیل ہیں۔ مسماۃ بوندی بیوہ تھی اس کا نکاح ثانی زید سے ہو گیا۔ ہر دو کی عمر بیس اور پچیس سال ہے بعد نکاح معلوم ہوا کہ مرد خراب ہے نکاح ہو کر عورت خاوند کے یہاں دو سال سے کم رہی ہوگی عورت مسماة بوندی کے ایک لڑکی بھی پیدا ہوئی ہے جو زندہ ہے جس کی عمر تیرہ ماہ ہے اور ہمیشہ ان کے وہاں تکرار رہا۔
جواب
اگر زید کو مسماۃ بوندی کے اس کہنے کا یقین ہے اور اس کی تصدیق کرتا ہے تو شرعاً مسماة بوندی زید پر حرام ہوگئی زید پر واجب ہے کہ مسماۃ بوندی سے متارکت کر لے یعنی اس کو کہہ دے کہ میں تجھے چھوڑ چکا یا طلاق دیدے اور ہمیشہ کے لئے اس سے علیحدہ ہو جائے اس کے بعد عدت گزار کر مسماة بوندی کسی دوسری جگہ شریعت کے موافق نکاح کرلے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔