باپ اور بیٹے کا نکاح دو بہنوں سے
سوال
دو حقیقی بہنوں کا نکاح دو حقیقی باپ بیٹے سے ہو سکتا ہے یا نہیں پہلے ان کا رشتہ ان عورتوں سے کچھ نہیں ہے۔
جواب
اگر کوئی اور مانع شرعی موجود نہ ہو تو یہ نکاح جائز ہے۔ ایک عورت اگر کسی مرد کے نکاح میں ہو تو اس عورت کی لڑکی اس مرد کے باپ پر حرام نہیں ہوتی تو اس کی بہن بطریق اولی حرام نہ ہوگی واما بنت زوجة ابيه او ابنه فحلال، در مختار علی الشامی ص ۴۳۰ ج ۲؎۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔