الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کی بھتیجی سے نکاح

سوال

زید نے جس عورت سے شادی کی تھی اس کا انتقال ہو چکا ہے اور اس نے دو بچے ایک لڑکا اور ایک لڑکی چھوڑی ہیں اور زید اپنی مرحومہ کے بھائی کی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا ہے آیا یہ نکاح صحیح ہوگا یا نہیں؟ مفصل مع حوالہ کتب تحریر فرمائیے۔ عین نوازش ہوگی۔

جواب

اگر کوئی اور مانع شرعی نہ ہو تو شرعا یہ نکاح درست ہے۔ لقوله تعالى واحل لكم ما وراء ذلكم (الآیة) البتہ اس مرحومہ کی حیات میں یہ نکاح درست نہ ہوتا کیونکہ پھوپھی اور بھتیجی ایک شخص کے نکاح میں ایک وقت میں رہنا ممنوع ہے کذا فی نصب الرایہ ص ۱۶۹ حدیث شریف میں اس کی ممانعت آئی ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو