تین لڑکیوں کی شادیاں تین لڑکوں کے ساتھ
سوال
زید کی شادی ہندہ سے ہوئی تھی اور اس سے ایک لڑکا بدر پیدا ہوا، اس کے بعد ہندہ کی وفات ہوگئی، پھر زید کی دوسری شادی سلطانہ سے ہوئی جو اپنے ساتھ اپنے پہلے شوہر قمر کا ایک لڑکا جعفر کوزید کے یہاں لے کر آئی ہے۔ سلطانہ حیات ہے، سلطانہ کے سگے چچا یا سگے بڑے باپ کی رضیہ ہے اور رضیہ کی شادی فرقان سے ہوئی تھی۔ رضیہ کے بطن سے تین لڑکیاں ہیں، جن کا نام نرگس، ریحانہ، نجمہ ہے۔
جواب
رضیہ زوجہ فرقان کی تین لڑکیاں ہیں، نرگس، ریحانہ، نجمہ ان میں سے ایک کی شادی رضیہ کی چچازاد بہن سلطانہ کے شوہر زید سے ہو جائے اور ایک کی شادی زید کے لڑکے بدر سے ہو جائے اور ایک کی شادی زید کی زوجہ سلطانہ کے لڑکے جعفر بن قمر سے ہو جائے تو شرعاً درست ہے۔ ان میں کوئی حرمت کا شبہ نہیں۔ وَأُحِلَّ لَكُمْ مَاوِرَاءَ ذَلكم (الآية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔