بھائی کی بیوی کی بیٹی سے نکاح
سوال
بڑے بھائی نے جس عورت سے نکاح کیا ہے اس کی ایک لڑکی پہلے شوہر سے ہے۔ کیا اس لڑکی سے چھوٹے بھائی کا نکاح درست ہے یا نہیں؟ اور یہ عورت بغیر طلاق کے ہے۔
جواب
اس عورت کی اس لڑکی کا نکاح اس لڑکے سے جائز ہے۔ جس کے بڑے بھائی کے گھر میں وہ عورت ہے۔ اس عورت کے شوہر نے اگر طلاق نہیں دی ہے تو بڑے بھائی کا اس عورت کو اپنے گھر میں رکھنا اور تعلق زوجیت قائم کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔