نکاح صحیح
سوال
(۱) زید نے ایک عورت سے نکاح کیا جب کہ وہ حالت نفاس میں تھی اور اس کی گود میں بچہ ۲۶ / یوم کا تھا۔ اس حالت میں نکاح درست ہوا یا نہیں؟ (۲) نفاس کی کم سے کم مدت کیا ہے۔ نفاس سے فراغت کے بعد کب نکاح درست ہوتا ہے؟
جواب
(۱) اگر بچہ پیدا ہونے سے پہلے اس عورت کا شوہر مر گیا یا اس نے طلاق دے دی تو بچہ پیدا ہونے پر اس کی عدت ختم ہوگئی حالت نفاس میں نکاح درست ہے مگر صحبت درست نہیں اس کیلئے نفاس ختم ہونے کا انتظار کرنا ہوگا اگر بغیر شادی کے اس کو حمل تھا تب بھی نکاح درست ہو گیا۔ (۲) نفاس کی کم سے کم مدت کچھ نہیں جب بھی ختم ہو جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔