الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جوے میں بیوی کو ہار گیا تو نکاح باقی رہا یا نہیں؟

سوال

زید ایک جواری شخص ہے، اس نے اپنی بیوی کو جوے میں ہار کر جواریوں کے سپرد کر دی، انھوں نے ایک دن اور ایک رات کسی نامعلوم جگہ میں غائب رکھی،لڑکی کے والدین نے زید پرسختی کی۔ تو اس نے تلاش کیا۔ تلاش کرنے پر کہیں جنگل میں ملی۔ والدین اپنے گھر لے آئے۔ لڑکی اس وقت اپنے باپ ہی کے گھر پر ہے۔ زید کہتا ہے کہ میں رکھوں گا۔ والدین کہتے ہیں کہ جب تو جوے میں اپنی بیوی کو ہار گیا تو تیرا کوئی تعلق نہیں رہا۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس لڑکی کا نکاح دوسری جگہ جائز ہے یا نہیں؟ یا زید ہی کے نکاح میں رہے گی؟

جواب

جوا حرام ہے جوے میں اگر بیوی ہار گیا تو اس سے نکاح ختم نہیں ہوا، لیکن حیا اور شرافت بالکل ختم ہوگئی۔ آئندہ ہی اس سے کیا توقع ہے۔ بعوض مہر یا کسی اور طرح لالچ دے کر اس سے طلاق حاصل کر لینا لڑکی کے حق میں مفید ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو