الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

غیر مسلم کی موروثی زمین

سوال

ایک معتبر دیندار شخص نے بیان کیا غالبا فتاوی رشیدیہ کا حوالہ بھی دیا کہ حضرت قطب عالم حضرت شاہ رشید احمد صاحب گنگوہی کا فتویٰ ہے کہ ہندو کی موروثی زمین جائز ہے، مسلم کی زمین ہو تو نا جائز ہے بالکل، آیا اس بیان کی حضرت کی طرف نسبت صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

ان سے حوالہ کی تعیین کر کے پورا پتہ دریافت کیجئے، ہمیں تو اب تک یہی معلوم ہوا ہے کہ حضرت گنگوہی نے مطلقا منع فرمایا ہے، خواہ مسلم کی ہو خواہ ہندو کی، فتاوی رشیدیہ، حصہ دوم، کتاب البیوع میں، ص ۷۸ پر کفار سے بھی سود لینے کو منع فرمایا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو