الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مزارعت یا مساقات کا معاملہ

سوال

فصل آنے سے پہلے پانچ سال کے لئے فصل ستر ہزار میں خریدی، اس کے ساتھ ساتھ مالک سے کہا گیا ہم اس کے اندر کچھ پیڑ مختصر لگائیں گے، اس میں آپ کا ساجھا رہے گا، اور زمین اور پانی آپ کا کھاد اور اوپر کا خرچ تمام ہمارا ہوگا، شریعت کی روشنی میں جواب درکار ہے۔

جواب

باغ میں پھل موجود نہیں، زمین میں فصل موجود نہیں، پھر پانچ سال کے لئے اس کو خریدنا معدوم کو خریدنا ہے، یہ بیع شرعاً درست نہیں ہے، ہاں زمین میں چاہے باغ کی زمین ہو یا خالی ہو کھیتی کرنے کے لئے اور پیڑ لگانے کے لئے اجارہ کا معاملہ کرنا درست ہے اور مزارعت یعنی پیداوار کی شرکت اور مساقات یعنی درختوں کے پھل میں شرکت کا معاملہ درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو