الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مزارعت کی صورتیں

سوال

دوسرے شخص کی زمین میں شرکت کی کیا کیا صورتیں جائز ہیں، کہ جس سے اس زمین میں کچھ کیا جا سکے، اور کون کون سی صورتیں نا جائز ہیں، یا مکروہ؟ چونکہ آج کل عام طور پر اس قسم کے معاملات ہوتے رہتے ہیں تفصیل مطلوب ہے؟

جواب

زمین کا نقدی کرایہ مقرر کر لیا جائے، زمین کا کرایہ غلہ کی صورت میں متعین کر لیا جائے کہ فلاں غلہ سالانہ اتنی مقدار میں لیں گے، خواہ آپ کوئی غلہ بوئیں یا کچھ نہ بوئیں، زمین کی پیداوار کا حصہ معین کر لیا جائے، مثلاً کل پیداوار کا نصف حصہ یا ایک تہائی وغیرہ لیں گے، ان سب صورتوں میں معاملہ درست ہے، ان کے علاوہ جو صورت آپ چاہتے ہیں، اس کو لکھ کر دریافت کرلیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو