سوال و جواب مذکورہ سے متعلق سوال
سوال
مسئولہ صورت میں لڑکے کے پاس مال نہیں، نیز لڑکا فوت ہو چکا، اب کیا صورت ہوگی، آیا باپ سے وہ تاوان وصول کیا جاوے یا مالک و مزارعین بقدر حصص ادا کریں، یا مالک نے رشوت دی ہے، اسکے ذمہ پڑیگا، جو حکم ہو باحوالہ جلد تحریر فرماویں، استفتاء ہمراہ ارسال ہے، دوبارہ سوال غور سے پڑھ لیں، لڑکے کو والد یا دیگر شخص نے نہیں کہا تھا، بلکہ از خود کیا۔
جواب
جس نے یہ تاوان دیا اس نے ناحق دیا، اور اس پر ظلم ہے، اب وہ یہ رقم لڑکے کے والد یا کسی اور شریک وغیرہ سے وصول نہیں کر سکتا، حکومت کے ملازمین یعنی پولیس کا رشوت وصول کرنا تو ظلم ہے، اور دوسروں کو مقدمہ سے بچانے کے لئے دیا ہے، تو ان کے حق میں یہ تبرع اور احسان ہے، جیسے کہ اگر کوئی شخص کسی مدیون کا دین بغیر اس کے امر کے ادا کر دے تو وہ تبرع ہوتا ہے، اس کو وصول کرنے کا حق نہیں…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔