عیدین کے بعد دعا
سوال
حضرت مولانا عاشق الہی میرٹھی نے اپنے رسالہ الصلاۃ“ میں تحریر فرمایا ہے کہ عیدین کے بعد دعا نہیں، بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ صلاۃ عیدین کے بعد دعا نہیں لیکن امسال ۱۳۹۲ھ میں جو احکام رمضان المبارک مدرسہ دارالعلوم دیو بند کی طرف سے شائع ہوا ہے اس میں لکھا ہے کہ خطبہ کے بعد دعا نہیں ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز عیدین کے بعد دعا ہے، ان دونوں قولوں میں کونسا قول صحیح ہے؟
جواب
نماز عیدین کے بعد خصوصیت سے دعا کا ذکر نہیں، ممانعت بھی نہیں، نماز فرض ہو یا نفل عمومی طور پر روایت میں دعا مذکور ہے، عمل اليوم والليلة“ میں ان روایات کی تخریج ہے،اس عموم میں نماز عیدین بھی داخل ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔