دوران خطبه خطیب کو روپیہ دینا
سوال
یہاں عیدین کی نماز کے بعد دوران خطبہ لوگ خطیب صاحب کو روپیہ دینے کے لئے اپنی اپنی جگہ سے اٹھ اٹھ کر جاتے ہیں اور خطیب صاحب کے لئے کچھ لوگ روپیہ لینے کے واسطے کھڑے ہو جاتے ہیں اور روپیہ لیتے ہیں اور دینے والوں کا یہ عمل کیسا ہے دوران خطبہ روپیہ دینے کے لئے جاتے ہیں۔ خطیب وامام اگر ایسے عمل کو نہیں روکتے تو ان کا یہ عمل شریعت کی رو سے کیسا ہے؟
جواب
دوران خطبہ اس قسم کے کاموں کی اجازت نہیں، ادب کے ساتھ ایک جگہ بیٹھ کر خطبہ سننا لازم ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔