سامعین کو حالت خطبہ میں درود شریف پڑھنا
سوال
جمعہ کے خطبہ میں اگر رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مبارک سنا جاوے تو درود شریف پڑھنا واجب ہے یا نہیں بعض علماء فرماتے ہیں کہ دل دل میں پڑھ لے جیسے آیہ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ الخ پڑھی جائے۔ بحوالہ کتب جواب عنایت فرمائیں کہ درود شریف پڑھنا اچھا ہے یا نہیں؟
جواب
ایسی حالت میں درود شریف دل میں پڑھ لے۔ والصواب ان يصلى على النبي صلى الله عليه وسلم عند سماع اسمه في نفسه قوله في نفسه بان يسمع نفسه او يصحح الحروف فانهم فسروه به وعن ابي يوسف قلباً. ايتماراً لامرى الانصات والصلوة عليه صلى الله عليه وسلم کمافی الکرمانی اه شامی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔