خطبہ کے وقت خطیب کی طرف رخ ہو یا قبلہ کی طرف
سوال
خطبہ جمعہ سننے کی غرض سے سامعین اگر خطیب کی طرف منہ نہ کر کے قبلہ رو متوجہ ہو کر خطبہ سنا کریں تو کیا حرج ہے کیا ایسا فعل زیادتی ثواب سے محرومی کا باعث ہوگا؟
جواب
کچھ حرج نہیں بلکہ یہ فعل احسن ہے۔ قال شمس الائمة من كان امام الامام استقبل بوجهه ومن كان عن يمين الامام اويساره انحرف الى الامام وقال السرخسي الرسم في زماننا استقبال القبلة وترك استقبالهم الخطيب لما يلحقهم من الحرج بتسوية الصفوف بعد فراغ الخطيب من خطبته لكثرة الزحام قال وهذا احسن اه طحطاوی ص ۲۸۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔