آبادی سے دور طویلہ کی مسجد میں جمعہ
سوال
(۱) چالیس میل دور ایک کارخانہ ہے، دیگر کارخانے اور طیلے جانوروں کے موجود ہیں، ان میں مسلمان کام کرتے ہیں وہ چھوٹی مسجد بنا کر نماز پڑھتے ہیں باجماعت تو اس میں نماز جمعہ جائز ہے یا نہیں؟ (۲) جب کہ دس دس میل تک جمعہ نہیں ہوتا تو یہاں کے لوگون کو کیا کرنا چاہئے؟
جواب
اگر وہاں مستقل آبادی نہیں صرف ایک کارخانہ اور جانوروں کا طویلہ ہے وہاں کے لوگ محنت مزدوری کیلئے جاتے ہیں، اور چائے بیڑی کی دکان بھی ہے، جیسا کہ اکثر بس اڈوں پر ہوتی ہے تو بھی شرعاً وہاں جمعہ درست نہیں، جمعہ کے دن بھی ظہر کی نماز با جماعت پڑھا کریں گے۔ (۲) ان لوگوں کے ذمہ نماز جمعہ کے لئے دوسرے مقام پر بھی جانا ضروری نہیں ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔