جس بستی میں مسجد نہ ہو وہاں جمعہ وعیدین
سوال
موضع ناگل پٹی بھگوان پور کی آبادی پانچ ہزار کی ہے مگر مسجد نہیں۔ مگر پٹی بھگوان پور میں ایک مکتب دینی تعلیم کا قائم کیا ہے مگر مسجد بننے کی قوی امید ہے نمازی کافی ہیں تو اس میں نماز جمعہ و عیدین ہو سکتی ہے یا نہیں؟
جواب
اگر یہ ایک ہی بستی ہے تو شرعاً وہاں جمعہ و عیدین کی نماز درست ہے۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ مسجد بنالیں اور جب تک مسجد بنے کسی اور جگہ مثلاً مکتب میں اس طرح جمعہ پڑھیں کہ وہاں آنے کی کسی کو رکاوٹ نہ ہو۔ بلکہ جس کا دل چاہے نماز کے لئے آجائے وہیں پنجگانہ نماز اذان و جماعت کے ساتھ ادا کریں۔ عیدین کے لئے عید گاہ ہونا ضروری نہیں۔ جنگل، باغ اور میدان میں جہاں مناسب سمجھیں ادا کر لیا کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔