الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جواز جمعہ میں اختلاف ہو تو راہ عمل کیا ہے؟

سوال

بعض جگہوں پر بعض علماء جمعہ پڑھتے ہیں اور بعض نہیں پڑھتے۔ اور بعض جگہوں پر بعض علماء جواز جمعہ کا فتویٰ دیدیتے ہیں اور بعض عدم جواز کا۔ مثلاً مذکورہ بستی ہی ہے، یہاں بھی بعض علماء جو کہ یہاں آتے بھی رہتے ہیں مگر وہ جمعہ نہیں پڑھتے، عدم جواز کے قائل ہیں اور بعض علماء جمعہ پڑھتے ہیں اور جواز کے قائل ہیں اور یہاں کے تمام مدرسین جو کہ علماء بھی ہیں جمعہ پڑھتے اور پڑھاتے ہیں۔

جواب

جس عالم اور مفتی پر زیادہ اعتماد ہو اس کی بات پر عمل کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو