نماز جمعہ کے لئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں
سوال
یہاں چند آفسوں کے مسلم ملازمین اوقات دفتر میں ایک درسگاہ کے ملحق میدان میں صرف ظہر کی نمازیں باجماعت ادا کرتے ہیں، باقی تین نمازوں کی نہ جماعت ہی ہوتی ہے اور نہ نماز ہی ہوتی ہے، ملازمین اپنی ملازمت کی مجبوری کے سبب اسی جگہ کی نماز با جماعت ادا کرتے ہیں ایسی صورت میں جہاں پانچوں نمازیں نہ ہوتی ہوں کیا جمعہ کی نماز ادا کی جاسکتی ہے، ہو جاتی ہے یا نہیں؟ چونکہ دیگر مساجد دفاتر سے دور ہیں۔
جواب
نماز جمعہ کیلئے مسجد کا ہونا ضروری نہیں بستی کے میدان مین بھی درست ہے۔ لو صلی الجمعة في قرية بغير مسجد جامع والقرية كبيرة لها قرى وفيها وال وحاكم جازت الجمعة بنوا المساجد او لم يبنوا. كبير ص ۵۱۱.
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔