الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو مسجد وقف نہ ہو اس میں نماز جمعہ

سوال

یہاں کچھ مسجد ایسی ہیں جن کا کرایہ مسجد کمیٹی سے وصول کرتی ہے ان کی زمین وقف نہیں ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہاں دو مسجدیں ایسی ہیں جو وقف ہیں اور شرعی مسجد کی حیثیت رکھتی ہیں اب سوال یہ ہے کہ جو مسجد میں وقف نہیں ہیں ان میں جمعہ کی نماز ہوگی یا نہیں اور مسجد کا ثواب ملے گا یا نہیں؟ اور اسمیں اعتکاف درست ہے یا نہیں؟

جواب

مسجد شرعی تو اسی وقت بنتی ہے جبکہ وہ وقف ہو۔ بغیر وقف کے وہ شرعی مسجد نہیں اگر چہ نماز جمعہ اور پنجگانہ نماز پڑھنے سے وہاں بھی ادا ہو جاتی ہے مگر موقوفہ مسجد کو فضیلت حاصل ہے اور اعتکاف موقوفہ مسجد ہی میں کیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو