الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بازار کی مسجد میں جمعہ قائم کرنا

سوال

مسجد درگاہ حضرت شاہ کلیم اللہ میں نماز پنجگانہ، نماز عیدین، تراویح رمضان با قاعده مسلسل ہوتی ہے۔ مسجد کشادہ اور مسجد سے متعلق کئی مارکیٹ، سبزی مارکیٹ، کوٹ پتلون مارکیٹ، کبوتر مارکیٹ وغیرہ واقع ہے، ہمہ وقت زائرین کی آمد ورفت رہتی ہے۔ مسجد سے ملحق مارکیٹ اور بازار وغیرہ کا طویل سلسلہ ہے۔ دوطرفہ مسجد سے متصل شاہراہ پر ہر دم مسلم مسافروں کی آمد ورفت بھی رہتی ہے۔ کیا مسجد مذکور میں جمعہ کی نماز قائم کرنا درست ہے یا نہیں؟

جواب

اگر یہ مسجد آبادی سے دور شہر سے خارج نہیں ہے جیسا کہ تحریر سوال سے ظاہر ہوتا ہے تو یہاں جمعہ قائم کرنا درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو