ہوسٹل میں جمعہ
سوال
ہماری آبادی سے قریب ایک فرلانگ کے فاصلے پر ایک ہوسٹل ہے اس کے قرب وجوار میں مکان بھی ہے یہاں عبادت گاہ بنائی گئی جو صرف کمرہ نما ہے وقت پر نماز گیارہ سال سے ہو رہی ہے۔ لیکن اس سال کچھ حضرات کا اعتراض ہو رہا ہے کہ نماز جمعہ وہاں ادا نہیں ہوگا۔ اس لئے کہ یہ آبادی میں نہیں ہے اور مسجد نہیں ہے۔ نوے طلباء مختلف علاقے کے اس ہوسٹل میں رہتے ہیں۔ اب آپ مطلع فرمائیں کہ نماز جمعہ وہاں پر درست ہے یا نہیں؟ اس مقام کی آبادی اٹھارہ ہزار ہے۔
جواب
کالج اور ہوسٹل بھی شہر کی ضرورت میں داخل ہے۔ اس لئے حکماً وہ مقام شہر کی طرح ہے۔ اگر اس شہر میں شرائط جمعہ موجود ہیں تو وہاں بھی جمعہ درست ہے۔ جمعہ کیلئے با قاعدہ مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے جو جگہ عبادت کیلئے بنا رکھی ہے وہاں جمعہ بھی ادا ہو جائیگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔