گھر یا حجرہ میں جمعہ
سوال
حجرہ یا گھر میں ۲/۲۰ طالب علم وقتی نماز ادا کرتے ہیں۔ قریب آس پاس میں جامع مسجد بھی موجود ہے جہاں جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ تو کیا گھر میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر جمعہ کی نماز ہوگی تو آس پاس کے محلہ میں جہاں جمعہ ہوتا ہے وہاں پارٹی بازی یا جھگڑا ہو سکتا ہے، کیا حکم ہے؟
جواب
ہر نماز کو مسجد میں ادا کیا جائے مسجد کو چھوڑ کر بلا عذر شرعی گھر میں نماز کا اہتمام کرنا مسجد کے حق کو تلف کرنا ہے خاص کر نماز جمعہ اس کے لئے جامع مسجد کا اہتمام کیا جائے۔ اپنے ذاتی گھر میں ہر گز جمعہ نہ پڑھا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔