شہر سے متصل گاؤں والوں پر جمعہ
سوال
ایک موضع میں تین مسجدیں ہیں جس میں سے ایک کو عوام نے جامع مسجد کے ساتھ ملقب کیا ہے محض اس بناء پر کہ اس کی تعمیر کے وقت (تقریباً سو برس) سے اس میں جمعہ کی نماز ہوتی چلی آئی ہے موضع ہذا کی موجودہ سے پیشتر کی یہ حالت تھی کہ کافی بڑا بازار لگتا تھا لیکن عرصہ دراز سے بازار شکست ہو گیا جس سے آبادی کم ہو کر قریب دو ہزار کے رہ گئی ہے اور مختلف پیشه ور مثلاً نیاری، عطار، حکیم، بزاز، حجام، تنبولی حلوائی وغیرہ اپنی دکانیں پیشہ کی چیزیں ہر وقت موجود رکھتے ہیں۔
جواب
اس قصبہ میں جمعہ درست ہے اور موضع میں درست نہیں۔ جس جگہ جمعہ درست نہیں ہوتا وہاں فریضہ ظہر جماعت کے ساتھ ادا کرنا چاہئے۔ اگر اس قصبہ سے اس موضع میں اذان کی آواز آتی ہے تو امام محمد کے نزدیک موضع والوں پر جمعہ واجب ہے۔ درمختار میں یہی قول مفتی بہ ہے۔ اور بعض علماء نے اس کا اندازہ ایک فرسخ بیان کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔