جس مسجد میں پنج وقتہ نماز نہ ہوتی ہو اس میں جمعہ کا حکم
سوال
موضع دیوکلی میں جمعہ کے سب شرائط ہیں آبادی تین ہزار سے زائد ہے مسلمانوں کے گھر پندرہ سو کے قریب ہیں۔ یہاں ایک مسجد ہے جمعہ ہوتا ہے مگر مسجد میں پانچ وقت نماز نہیں ہوتی نہ جماعت کے ساتھ نہ بلا جماعت کوئی آدمی آگیا تو پڑھ لیا، مقامی لوگ نماز نہیں پڑھتے صرف جمعہ، عید بقر عید ہوتی ہے۔ ان حالات میں جمعہ صحیح ہوگا؟ اور موضع پہاڑ پور کی آبادی پندرہ سو کے قریب ہوگی۔ چالیس گھر مسلمانوں کے ہیں۔ یہاں دو مسجدیں ہیں۔ ۶،۵ دوکانات ہیں مسجد میں جمعہ پہلے سے ہوتا آرہا ہے۔
جواب
اگر دیوکلی میں جمعہ کے شرائط موجود ہیں یعنی گلی کوچہ محلے ہیں، ڈاکخانہ ہے بازار ہے، ضرورت کی ہرشی ہمیشہ مل جاتی ہے۔ تین ہزار کی مردم شماری ہے تو وہاں جمعہ بھی درست ہے اور عید بھی مگر وہاں کے لوگوں کو لازم ہے کہ پانچوں وقت کی نماز کا بھی اہتمام کریں۔ کسی کو اذان و امامت کیلئے مقرر کر لیں اور سب نماز پڑھا کریں ورنہ سخت وبال میں گرفتار ہوں گے اور سب پر نحوست طاری رہیگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔