چار پانچ سو کی آبادی میں جمعہ
سوال
یہاں پر ایک آبادی مقام کالسی صد ہا سال سے آباد ہے جس میں پہلے مسلمانوں کے گھر پچاس ساٹھ گھر آباد تھے اور اسی آبادی میں ایک پختہ مسجد بھی ہے جو کہ اسی زمانہ سے چلی آرہی ہے اس وقت موجودہ مسلمانوں کی آبادی قریب دس بارہ گھروں پرمشتمل ہے اور اس مسجد میں نماز جمعہ ہمیشہ سے ہو رہی ہے، آبادی کی مردم شماری میں یہ مقام کالسی تین میل کی وسعت کے لحاظ سے صرف خود ہی ایک ایسا مقام ہے کہ جہاں پر قبرستان ہے اور مسجد اسی میں ہے اور عیدین کی نماز بھی یہاں پر ہوتی ہے اس مقام میں ہندو مسلمان کی مشترکہ آبادی پانچسو یا چار سو کے قریب ہے…
جواب
جواب از دہلی ان حالات میں نماز جمعہ جاری رکھی جائے بند کرنا درست نہیں۔ محمد کفایت اللہ کان اللہ لہ، دہلی۔ نوٹ: اس استفتاء کا جواب اس سے قبل مظاہر علوم سے جا چکا تھا اسکے بعد یہ استفتاء مع جواب آیا جس کا جواب مندرجہ ذیل ہے۔ یہاں کا جواب تو اب بھی وہی ہے جو پہلے تھا جس شخص کو عمل کرنا ہوتا ہے وہ کہ وہ کسی ایسے شخص سے جس پر اعتماد ہو ایک دفعہ دریافت کر کے عمل کر لیتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔